اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسجدِ نبو یؐ کے احاطے میں کسی صورت نعرے بازی مناسب نہیں۔علی محمد خان نے  مسجدِ نبوی ؐ میں کی گئی نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔جاری کئے گئے بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ مسجدِ نبوی  ؐ یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت نعرے بازی مناسب نہیں، ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، نہ ہی سیاسی اختلاف دشمنی میں بدلے۔ علی محمد خان نے مزید کہا ہے کہ مسجد نبوی  ؐ کے احاطے میں نعرے بازی آداب کے خلاف اور سخت منع ہے، یہ عوامی ردِ عمل تھا لیکن مسجدِ نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے