جدہ (مانند نیوز ڈیسک) سعودی  فرمانروا شاہ سلمان سے جدہ میں ترک صدر طیب اردوان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شاہ سلمان اور طیب اردوان میں ملاقات السلام پیلس میں ہوئی جس میں گرم جوشی کا عنصر نمایاں رہا، پیلس پہنچنے پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدرطیب اردوان میں بھی ملاقات ہوئی۔تعلقات کی بحالی کیلئے ترک صدر سعودی عرب کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔ ان تعلقات کو سب سے زیادہ نقصان 2018 میں استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے