لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شوانہ حلیم کا بازاروں میں اشیائے خوردنوش کی چیکنگ،سویٹس بیکرز پر چھاپے، غیر معیاری بیکری بنانے پر جرمانے ،، ، بازاروں میں گوشت،مرغی،سبزیوں اور پھلوں کی نرخ چیک کئے،رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل کی ہدایات پر جمعہ کی روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شوانہ حلیم نے تحصیلدار امجد علی یوسفزئی کے ہمراہ تیمرگرہ بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران عید سے قبل صفائی ستھرائی کے لیے مختلف بیکریز پر چھاپے مارے اور ان کی مقرر کردہ ریٹس کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ بازاروں میں گوشت، مرغی، سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی چیکنگ کی اور مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر موقع پر کئی دکاندارں کو جرمانہ کردیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کردیا کہ عید الفطر سے پہلے روزانہ کے بنیاد پر بازاروں کی چیکنگ ہوگی جس میں مقرر کردہ نرخ سے تجاوز کرنے والوں کی خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ موقع پرہی جرمانے کئے جائینگے