پبی (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیاتمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ، عید الفطر کے موقع پر نوشہرہ بھر میں ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اویس بابر کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کا عید کے حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ریسکیو1122 ایمرجنسی افسر میاں عباس، سٹیشن ہاؤس انچارج، کنٹرول روم انچارج اور ایم ٹی او انچارج نے شرکت کی اس میٹنگ میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد کی جانب سے جاری کردہ "ایمرجنسی ریسکیو پلان” کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر اویس بابر سمیت ضلع بھر کے تمام افسران اور سٹیشن ہاؤس انچارج اپنے مطعلقہ سٹیشنز پر موجود رہیں نگے جبکہ ان کال ڈیوٹی افسر کو سختی کے ساتھ 24 گھنٹے کنٹرول روم میں رہنے کی کی ھدایت جاری کیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نوشہرہ محمّد اویس بابر کا کہنا ہے کہ نوشہرہ بھر میں دوسو پچاس سے زائد ریسکیورز کو تین شفٹوں میں قائم کردہ پوائنٹس اور ریسکیو سٹیشنز11,22,33,44,55,66 بشمول 30 سے زائد ایمرجنسی وہیکلز اور ایمبولینس سروس پراپنی خدمات / ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر تعینات کیے گیے ہے اور عید کے دنوں میں ریسکیو کے اہلکار چوبیس گھنٹے عوام کو بھر پور خدمات فراہم کرنے کے لئے چوکنا رہینگے ریسکیو نوشہرہ ترجمان نبیل خان کے مطابق ریسکیو 1122 اہلکار بدستور عید الفطر کے دنوں میں بھی اپنے گھر بار چھوڑ کر عوام الناس کی خاطر اپنی عید اور خوشیاں قربان کر کے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور ریسکیو سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے – مساجد، عید گاہوں اور اہم مقامات پر اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی – اور ریسکیو 1122 ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں اداروں کا مقصد عوام الناس کو بہترین سروسز اور عوام کی جان و مال کو تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں