پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کے زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر پرامن سیکیورٹی کے حوالے سے  میٹنگ کا انعقاد۔سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کرکے ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کو حوالات کی سیر کرانے کے احکامات عیدالفطر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں جملہ SDPOs,SHOs اور انچارج ٹریفک نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو عید الفطر کیلئے تیار کردہ سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں، تفریحی مقامات اور عیدگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پولیس کی خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے جرائم پیشہ افراد کے نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی کا جارہی ہے۔SDPOs,SHOs اور انچارج چوکیات عید کے موقع پر عوام کی حفاظت کی خاطر جوانوں کیساتھ گشت پر ہونگے۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔انچارج ٹریفک وارڈن کو عید کے ایام میں ون ویلنگ اوور سپیڈنگ، کم عمر اور بلا لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیکر حوالات کی سیر کروائیں۔اہم چوکوں اور بازاروں میں ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری لگائی دی گئی ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے