کرم  (مانند نیوز ڈیسک) ڈاٸریکٹر جنرل ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر خطیر احمد خان صاحب اور ڈپٹی کمشنر کرم جناب واصل خٹک صاحب کی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرم جناب غلام مرتضٰی صاحب کی قیادت میں ریسکیو 1122 کرم کے اہلکاروں نے مونڈا ڈیم میں خصوصی مشقوں کا انعقاد کیا تھا. مونڈا ڈیم میں عیدالفطر کے دوران عوام الناس کی ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلے فرضی مشقوں کا انعقاد کر دیا گیا تھا۔ جن کا بنیادی مقصد سیاحوں کو ڈیم سے متعلق خطرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنا اور کسی بھی قسم کے ڈوبنے کے واقعات پر بروقت  رسپانس دینا ہے۔  ڈپٹی کمشنر کرم جناب واصل خٹک صاحب اور ڈاٸریکٹر جنرل ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی احکامات پر ریسکیو 1122 عید الفطر کے دنوں میں عوام الناس اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلے ضلع بھر کے مختلف مقامات اور بالخصوص گرمیوں کے دنوں پر غوطہ خور اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جاٸیں گی تاکہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے