لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک ) صوبائی حکومت کے جانب سے قیدیوں کی سزاوں میں معافی کا اعلان ۔ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کے خاتون قیدی سمیت 15 قیدیوں کی رہائی ممکن جبکہ ھائی کورٹ پیشاور کے طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں 8 حوالاتیوں کو رہا کردیا گیا ۔قیدیوں کی سزاوں میں ٹوٹل چار مہینے کمی وزیر اعلیٰ کے جانب سے 2ماہ جبکہ 2ماہ آئی جی جیل خانہ جات کے جانب سے کیاگیا ۔جبکہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا کے طرف سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں معافی کے اعلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں ایک قیدی خاتون سمیت 15 قیدیوں کو ریلیف مل گئی جنھیں حکومت کے جانب سے سزاوں میں معافی کے اعلان سے فائدہ پہنچ کر رہا ہوجائنگے ۔جبکہ ہائی کورٹ پشاور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج تیمرگرہ کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جندول اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 8حوالاتیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔جس میں شمس الرؤوف ۔عزیزاللہ ۔محمد شھزاد ۔ عرفان احمد ۔ نیاز محمد ۔ فیض علی خان ۔ میرزمان ۔ اور علی رحمان شامل ہیں جنہیں جیل سے رہا کر دیا گیا