ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی نے آتش بازی، ہوائی فائرنگ، دریا/نہر میں نہانا اور دریاؤں میں کشتی چلانے پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مذکورہ پابندی 29 اپریل 2022 سے عرصہ ایک ماہ کیلئے نافذالعمل رہے گی۔