مکہ مکرمہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم میاں محمدشہباز شریف تین روزہ دورہ سعودی عرب پر ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے لیے کعبہ شریف کے دروازے کھولے گئے۔ عمرے کی ادائیگی کے دوران وزیرِ اعظم نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا۔