لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہبازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے لان میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے۔حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو مبارکباد دی۔حمزہ شہباز اور نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتخابات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاس کو سیل کر دیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے