لاہور (مانند نیوز ڈیسک) نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں،گزشتہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت کئی چیلنجز چھوڑے ہیں، امن و امان کی صورتحال کا بھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام چینلجز کو پورا کرنا ہے، یہ صرف (ن)لیگ کی حکومت نہیں ہے، اس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، جس وجہ سے سب کومل کر فیصلہ لینا ہوتا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بہت بڑا ہے اور  چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں انہیں پورا کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے