لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب کی جانب سے استعفی مسترد کیے جانے کے بعد کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے والے عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ہفتے کے روز عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سکیورٹی کے افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔تاہم  حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی اطلاع ملنے کے بعد عثمان بزدار کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا اور وہ وہاں سے چلے گئے۔عثمان بزدار کی سکیورٹی کے دو سے تین افراد کو پنجاب اسمبلی چھوڑا گیا جن کے ساتھ وہ اسمبلی سے روانہ ہوئے۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹاف کو کچھ واپس بھیجا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے