لاہور (مانند نیوز ڈیسک) نو منتخب وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلی بن گئے ہیں جس پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی حمزہ شہباز حلف اٹھاتے ہیں تو مریم نواز خوشی میں تالیاں بجاتی ہیں۔ٹوئٹر پر یہ ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی کہ بھائی کی کامیابی پر بہن کی خوشی دیدنی۔واضح رہے کہ مریم نواز نے بھائی کی تقریب حلف برداری کے لیے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ کی طرح حسین لگیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے