پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کے زیر صدارت عیدالفطر کی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام لائنز ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی سمیت تمام تر امور کا جائزہ لیا گیا اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت جاری کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے ڈی پی او کرم کو ہدایت دی وہ عوامی اجتماعات کی تحفظ کیلئے اور چاند رات کو ہوائی فائرنگ کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں انہوں نے ٹی ایم او کو شہر اور عید گاہوں صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہوں پر صفائی کا نظام عید سے قبل ہونی چاہئے اور جہاں پر پانی کی ضرورت ہو وہاں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں انہوں نے ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کئے