پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو شہریوں کی جانب رات کے وقت عید کی خریداری کیلئے بڑی تعداد میں نکلنے کے دوران سڑکوں کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک مسائل حل کرنے ہدایت کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے رات کو شہر کے مختلف سیکٹروں اور تجارتی مرکز صدر کا دورہ کیا۔  انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے آگاہی لی اور ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو اپنے پوائنٹس پر موجود رہنے کی ہدایت کی۔ چیف  ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف سیکٹروں میں سات سو سے زائد اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ افطاری کے بعد رات کو عیدالفطر کی خریداری کیلئے آنے والوں کو کسی قسم کے سفری مشکلات درپیش نہ ہوں اسی طرح چپس رائیڈرز بھی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں اور گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھائیں تاکہ ٹریفک جام کے مسائل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صدر روڈ پر ٹریفک حکام ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے چوکس رہیں اور کہیں پر بھی رش نہ بننے دیں اس سلسلے میں شہریوں کو گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کرنے کی بجائے پارکنگ سٹینڈز میں کھڑی کرنے کی بھی آگاہی دیں تاکہ شہر میں ٹریفک رواں دواں ہوں اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے