جمرود (مانند نیوز ڈیسک ) یوم مزدورکے موقع پر واجدویلفیئرفاوٗنڈیشن کی طرف سے این سی ٹو جمرودمیں غرباء میں رمضان پیکجز تقسیم۔ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں یوم مزدورکے موقع پر واجدویلفیئرفاوٰنڈیشن کی طرف سے نیبرہوڈ کونسل و ٹاون کمیٹی ٹوکے ساٹھ غرباء میں رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے جبکہ پہلی دفعہ اقلیتی برادری میں بھی پیکجز تقسیم کیں۔اس موقع پراین سی ٹو جمرودکے چیئرمین شاہدخان، واجدویلفیئرفاؤندیشن کا سٹاف، این سی ٹوکونسلرمحمداسماعیل، یوتھ کونسلر ایوب خان، اقلیتی برادری کے مشرملک بابومسیح بھی موجودتھے۔اس حوالے سے چیئرمین شاہدخان نے کہا کہ تک ہمیں حکومت کی طرف سے نہ کوئی فنڈز اور نہ کوئی پیکجز ملے ہیں لیکن اس کے باوجودہم نے اپنی مدد اپ کے تحت اور فاوٗنڈیشن کی تعاون سے علاقے کے لوگوں کی تھوڑی بہت مددکررہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے ماہ گزرنے کے باوجودبھی بلدیاتی منتخب نمائندگان کو فنڈز جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہیں اور یہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر مسلمانوں کو پیکجز دیئے جاتے ہیں لیکن اقلیتی برادری پر کسی نے توجہ نہیں دی جبکہ ان کا بھی ہم پر حق ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو پیکجز میں شامل کرکے پورے ضلع خیبرمیں پہل کی ہے اور ان کی قبرستان کے لئے جگہ کا مسئلہ ہے جو ان کا یہ مسئلہ بھی جلد حل کرنے کے لئے اپنی بھرپورکوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کوچاہیئے کہ وہ اس طرح کی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔