اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے بجلی کی پیداوار میں تقریبا 2000 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔بیان کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز کے سوا بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ 50 فیصد کم ہوجائے گی۔دوسری جانب لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی ہے، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق اب مجبوری میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے