جدہ (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب، بحرین، کویت سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر کل ہوگی۔سعودی عرب سمیت کسی خلیجی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیاسعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ملک بھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان المبارک تیس روزوں پر مشتمل ہوگا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہو گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات، اومان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں 29 رمضان اتوار کو ہے اور اسی روز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔