کابل (مانند نیوز ڈیسک)  افغانستان  میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ ہفتے کو افغانستان کی حکومت نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں  اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان  کیا تھا۔امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، جہاں کل 30واں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر بروز پیر کو ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے