اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں؟ شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹِی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔چیئرمین  مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال  کمیٹی  شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا  امکان نہیں ہے۔ عید الفطر 3 مئی  کو ہو گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہو گی۔متحدہ عرب امارات، اومان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے