اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیاں اب عالمی تحریک بن چکی ہیں، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدور اور محنت کشوں میں پڑھے لکھے، ناخواندہ، ہنر مند اور غیر ہنر مند شامل ہیں، مزدور کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مزدور کو اپنا دوست قرار دیا ہے، حکم ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کی جائے، یہ اسلام میں مزدوروں کی حیثیت اور ان کے معاشی حقوق کی واضح تعریف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جیسے ہی میں نے وزارت عظمی کا چارج سنبھالا تو ہم نے کم ازکم اجرت بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام، آئین پاکستان اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنائیں گے، مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے