راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب زدہ حکمران سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحت مند ہو گئے،یک ماہ میں جمہوریت کو سوا نیزے پر لٹکا دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی، مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، ڈالر آسمان پر چلا گیا، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے، نیب زدہ حکمران بن گئے، پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پر حکومت بنائی گئی، منی لانڈرنگ کے تفتیشی افسروں کے تبادلے کردیئے گئے، اپنے سمیت کسی پر فرد جرم نہیں لگانے دی گئی۔ ا نہوں نے کہا کہ میر جعفراور میرصادق کو سوالیہ نشان بنادیا گیا، گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، نیب کو ختم کرنے اور ہندوستان سے نئے تعلق بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ا نہوں نے کہا کہ الیکشن کے مطالبہ سے فرار کا راستہ اختیار کیا گیا، سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحت مند ہو گئے، ایک ماہ میں جمہوریت کو سوا نیزے پر لٹکا دیا گیا، یہ ہے ایک ماہ کی شہباز شریف کی کارکردگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے