کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ محمد روشن محسود نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقادکے مثبت اثرات واضح ہوناشروع ہوگئے ہیں اورعوامی شکایات اورمطالبات میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے۔پچھلے نو مہینوں میں درہ آدم خیل کے کئی بڑے مسائل حل کئے گئے ہیں جبکہ کئی مسائل حل ہونے جارہے ہیں جس کیلئے علاقے کے لوگوں کا تعاون درکا رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ آج کی کھلی کچہری کامقصد درہ آدم خیل کے اہم ا جتماعی قومی مسائل حل کرناہے۔یہ بات انہوں جمعرات کے روز درہ آدم خیل میں منعقد ہ کھلی کچہری کے دوران کہی۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنردرہ آدم خیل یونس خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل اورضلعی محکموں کے سربراہان کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے مشران اورنوجوانان نے شرکت کی۔مشران نے علاقہ کے لوگوں کودرپیش مسائل ومشکلات پرتفصیل سے روشنی ڈالی جن میں درہ آدم خیل کے گاڑیوں کو ٹنل ٹیکس سے استثنیٰ،ہسپتال میں سٹاف کی کمی،گیس،بجلی،آبنوشی اورآبپاشی جیسے مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئے۔ڈی سی کوہاٹ نے متعلقہ افسران کو ان مسائل کو حل کرنے کی تاکید کی۔جس پر علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے