لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب میں ن لیگ کی غنڈہ گردی اور لاقانونیت سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں دھونس اور زبردستی سے غیر آئینی وزیر اعلیٰ مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی مارچ کے دوران حمزہ شہباز اور (ن) لیگ کی ایماء پر پنجاب پولیس کے گلو بٹوں نے جس طرح معصوم بچوں، عورتوں اور پر امن شہریوں پر بدترین تشدد کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پوری قوم اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے قوم کی کمر توڑ دی ہے۔ان کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، ان کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد کرپشن کے کیسز کا خاتمہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے