چترال (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی محکمہ سپورٹس نے ضلع اپر اور لوئیر چترال میں انڈر 12 کھلاڑیوں کیلئے فٹ بال کوچنگ کیمپ کا اہتمام کیا۔ کوچنگ ٹیم  ایک غیر ملکی اور دو خواتین کوچز  سمیت سات اراکین پر مشتمل ہے۔  کوچنگ کیمپ میں بارہ اور چودہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا فٹ بال میں تربیت کرنا تھا تاکہ وہ اس کھیل کے محتلف  پیچ داؤ سیکھ کر ایک بہترین کھلاڑی بن سکے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر  امیر زمان نے  اس کوچنگ کیمپ کا بنیادی مقصد بیان کیا۔خواتین کوچز کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو بھی کھیل کود میں حصہ لیکر صحت  مند رہنا چاہئے۔سپین سے آئے ہوئے کوچ  جوزی نے یہاں کے کھلاڑیوں کی ٹیلنٹ کو بہت سراہا مگر ان کو مواقع دستیبا ب نہیں ہیں اس کوچنگ کیمپ میں دونوں اضلاع  میں دو سو سے زیادہ بچوں کو  فٹ بال میں تربیت دی گئی جس سے مقامی بچے بھی  خوش ہیں۔ کم عمر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کو اس کوچنگ کیمپ سے  بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔جن قوموں کی کھیلوں کے میدان حالی ہوتے ہیں ان کی ہسپتال مریضوں سے  بھرے رہتے ہیں۔ صحت مند زندگی کیلئے کھیل کود جیسے مثبت سرگرمی نہایت ضروری ہے  کیونکہ حالی ذہن شیطان کا گھر ہوتاہے اور نوجوان نسل  کو کھیلوں میں مصروف رکھ کر   ان کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے  بچایا جاسکتا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں نے  چترال میں پبلک سٹیڈیم  کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کو  دیگر سہولیات اور مواقع  فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ بھی قومی اور بین الاقوامی  سطح پر کھیلوں میں حصہ لینے کے قابل بن سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے