اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک کی نہ عمران خان نے تردید کی ہے اور نہ ہی آصف زرداری نے، شاہ محمود قریشی کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے کہاکہ عمران خان قسم اٹھا کر آڈیو کو مسترد کریں پھر شاید کوئی یقین کر لے۔عمران خان اپنی تقاریر میں اسلامی ٹچ دیتے ہیں، اس معاملے پر کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ انہوں نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کے پاس آئینی اختیار ضرور ہے مگروہ منظور شدہ بل کو اپنے پاس 9دن 23گھنٹے نہ رکھیں، صدر پاکستان نے اگر رائے نہیں دینی تو فوراً واپس کردیں۔ ان کے پاس ان بلوں کو مسترد کرنے کی کوئی پاور نہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمار ے کیس میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں، نیب نے کیس بنانے کیلئے لوگوں کو مسلسل ٹارچر کا نشانہ بنایا۔ ان کیسز میں جتنے پیسے لگے ہیں وہ نیب سے وصول کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے