سوات (مانند نیوز ڈیسک) شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کی نماز جنازہ سیدوشریف میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ملک بھر سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات، سرکاری حکام اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو سیدو شریف میں آبائی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کیاگیا۔ نماز جنازہ سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض خان نے ان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میاں گل عدنان اورنگزیب پیر کے روزٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔ضلعی انتظامیہ سوات نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر منگل کے روز ضلع بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے اور دن کو سرکاری سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے