الپوری (مانند نیوز ڈیسک) ڈرائیوز ایسوسی ایشن کا حکومت سے ٹائم سکیل اپگریڈیشن TAسمیت دیگر درپیش مشکلات حل کرنے کا مطالبہ،باجوڑ میں گاڑیوں پر ڈرائیوروں کے بجائے لیویز کی ڈیوٹی پر تحفظات کا اظہار۔گاڑی اغواء کیس میں ڈرائیور کیخلاف ایف آئی آر پر سخت نالا،افسران ااور حکام اپنے اپ کو بچانے کیلئے ڈرائیورز پر ایسے کاروائیاں کرنے سے گریز کریں۔دیگر ملازمین کی طرح ڈرائیورز کو بھی سینیارٹی کی بنیاد پر ترقی دینے کا مطالبہ۔تمام سرکاری ملازمین کو سینیارٹی کی بنیاد پر ترقی دی جاتی ہے تاہم ڈرائیوز کیساتھ امتیازی سلوک باعث تشویش ہے اور ڈرائیورز اسے ریاست کی طرف سے ان کے ساتھ ذیادتی مانتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈرائیور ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے سرپرست اعلیٰ منظورخان،چیئرمین اگیڈاغلام محمد کنولی،صدراگیڈاعلی اکبر نے گزشتہ روز صدر اگیڈا ملاکنڈ ڈویژن اختر علی شانگلہ کے زیر صدارت منگورہ سوات میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے سرکاری محکموں کے ڈرائیورز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دیگر ملازمین کی طرح سرکاری ڈرائیورز کو بھی اپگریڈیشن ٹائم سکیل و دیگر مراعت پر زور دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اگیڈاکے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت تمام ملازمین کو یکساں سہولیات فراہم کرتے ہے تاہم ڈرائیورز اسمیں شامل نہیں ہوتے جو ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے،انھیں بھی سینیارٹی کی بنیاد پر گریڈ چھ سے نو،نو سے گیارہ،گیارہ سے چودہ اور سولہ گریڈوں میں اپگریڈ کیا جائے اور دیگر مطالبات حل کئے جائے۔انھوں نے کہا کہ باجوڑ میں ڈرائیورز کی ڈیوٹیاں لیویز کررہی ہیں جس پر ان کو تحفظات ہیں،حکومت فوری طور پر ان کا نوٹ لے اور کاروائی کریں۔سرکاری گاڑی اغواء کیس میں ڈرائیور پر ایف آئی آر کرنا قابل مذمت اقدام ہے اور افسران اور اہلکاران اپنے بچاؤ کیلئے ڈرائیورز کو نشانہ بناتے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔اجلاس کے آخر میں اگیڈاملاکنڈ ڈویژن کے صدر اخترعلی شانگلہ نے تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا اور صوبائی مشران کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسو سی ایشن کی کوشش ہے کہ سرکاری ڈرائیوروں کو بھی دیگر ملازمین کی طرح مراعات دی جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے