PRIME MINISTER SHEHBAZ SHARIF ADDRESSING TURKISH INVESTORS AND PAKISTANI BUSINESSMEN AT PAKISTAN TURKISH BUSINESS COUNCIL (DEIK- FOREIGN ECONOMIC RELATIONS BOARD). ANKARA, 1ST JUNE, 2022.

انقرہ/اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اورپاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں گے، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے پورے خطے کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کورونا نے دنیا میں معاشی تباہی مچائی۔وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی وفد کی پاک ترکی بزنس کونسل میں ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ میولود چاش اولو نے ترکی کے وفد کی سربراہی کی، پاک ترک بزنس کونسل میں پاکستان اور ترکی کے تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ انقرہ میں پاک ترک بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم یہاں صدر رجب طیب اردوان، ان کی ٹیم، اپنے ترک بھائی بہنوں اور بزنس کمیونٹی کے لیے یہ پیغام لے کر آئے ہیں کہ ہم ایک ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔پورے خطے کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کورونا نے دنیا میں معاشی تباہی مچائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے جبکہ امید ہے ترکی اورپاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں گے، کورونا اور روس۔ یوکرین جنگ کے سبب دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کہ اس کا مقصد محض دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ اس تعلق کو تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوام رابطے کے فروغ کے لیے استعمال کرنا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک زبان نہیں بولتے لیکن ہمارا تعلق ایک مذہب اور ثقافت سے ہے، ہماری یکساں تاریخ ہے، مشکل ترین وقتوں میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آپ کے بھرپور تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان میں آپ کے انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے سب واقف ہیں، سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد صدر رجب طیب اردوان اور ترک خاتون اول کے تعاون سے ہم سب واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، کاروباری میدان میں آپ کی غیر معمولی کامیابیاں سب کے لیے روشن مثال ہیں، ہم سنجیدگی سے اس عمل میں آپ کے ساتھ شرکت کے خواہش مند ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ کو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی دعوت دیتا ہوں بلکہ ہم مل کر دیگر ممالک میں بھی تجارت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی آٹو موبائل انڈسٹری غیر معمولی ہے جو یورپ میں بھی برآمدات کرتی ہے، پاکستان ترکی کی آٹو موبائل انڈسٹری سے بھی استفادہ کرنا چاہتا ہے اور ترکی سے سیکھنا چاہتے ہیں کہ کم قیمت میں کاروبار کیسے فروغ دیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس میں پاکستان اپنی سستی لیبر فراہم کرکے معاونت کر سکتا ہے، اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بھی بے پناہ مواقع موجود ہیں، ترکی کی طرح پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی بہت مضبوط ہے، دونوں ممالک کی تعاون سے اس میں موجود خلا کو دور کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس انفرااسٹرکچر، ڈیمز اور ہائیڈل پاور انرجی میں غیر معمولی صلاحیت ہے جس سے پاکستان استفادہ کر سکتا ہے، اس کے ذریعے ترکی کو منافع اور پاکستان کو سستی بجلی مل سکتی ہے، یہ ایک وسیع نظریہ ہے جس کے لیے ہمیں باہمی گفتگو کے ذریعے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سولر انرجی اور ونڈ پاور کے فروغ کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک تیل اور گیس کی بھاری قیمتیں ادا نہیں کرسکتا، اس کے لیے ہمیں ہائیڈل پاور اور قابل تجدید توانائی کی جانب جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ آج یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ ہم پاکستان میں آپ کی سرمایہ کاری کا کھلے دل سے استقبال کریں گے جس سے تجارت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہتا، ضمانت دیتا ہوں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات دیں گے، ترک سرمایہ کاروں کا پاکستان میں خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی آئی ٹی انڈسٹری میں 200 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات اس شعبے میں محض ڈیڑھ ارب ڈالر ہے، پاکستان اور ترکی کے لیے اس میدان میں بھی مل کر کام کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے