اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چینی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے کہاہے کہ کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے، معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی، میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ چینی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر 25ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے۔ معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے، پاکستان میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے