پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) گونرز ماڈل سکول پاراچنار کے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ طالبات، والدین، سکول ٹیچرز، پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین، پروفیسر جمیل کاظمی، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب میں بچوں نے حمد و نعت، ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر ثاقب گلزار، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز اور پروفیسر جمیل کاظمی نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل اورقوم کے معمار ہیں انہوں نے کہا کہ آج بچوں کی کارکردگی کو دیکھ کے وہ دلی خوشی محسوس کررہے ہیں اور انہیں حوصلہ ملا ہے کہ قبائلی بچے ملک کے دیگر علاقوں کے بچوں سے کم نہیں اور انشاء اللہ بھرپور محنت کے بل بوتے پر مستقبل میں یہ بچے ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے اپنے خطاب میں پرنسپل اکبر نساء نے ادارے کی قیام سے لیکر اب تک کی کارکردگی اور ادارے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے روشنی ڈالی اور معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر بریگیڈیئر ثاقب گلزار، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پروفیسر جمیل کاظمی نے پرنسپل اکبر نساء کے ہمراہ بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات پر انعامات تقسیم کئیں اور ادارے کی جانب سے بریگیڈیئر ثاقب گلزار، اے سی امیر نواز، ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر جمیل کاظمی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور میڈیا نمائندگان کو شیلڈ پیش کئیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے