اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات / ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ میں آگ بجھا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں اور وفاقی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا حکم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے