ڈیلاویئر (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کے گھر کے فضائی زون میں مشکوک طیارہ داخل ہونے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی جس پر صدر اور خاتون اول کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیلاویئر میں امریکی صدر کے بیچ ہاوس کی فضائی حدود میں ایک مشکوک طیارہ داخل ہوگیا۔ ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سیکیورٹی بیریئرز کو عبور کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی رہائش گاہ کے انتہائی نزدیک پہنچ گیا۔جس پر صدر جوبائیڈن کی سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ دو F-15لڑاکا طیارے اور ایک MH-65 ہیلی کاپٹر نے فوری طور پر پرواز بھری اور صدر جوبائیڈن کے گھر کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چھوٹے طیارے کو باہر نکالا۔اسی دوران سیکیورٹی حکام نے امریکی صدر کو ان کی اہلیہ جل بائیڈن کے ہمراہ بیچ ہاوس سے ایک فائر اسٹیشن میں منتقل کردیا۔ صدر اور خاتون اول مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد امریکی صدر اور خاتون اول واپس رہائش گاہ آگئے۔ صدر بائیڈن کی سیکیورٹی پر مامور ایک افسر انتھونی گگلیلمی کا کہنا تھا کہ پائلٹ غلطی سے بیچ ہاوس کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ واقعے میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔ پائلٹ تازہ ترین پروازوں کی پابندیوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں ناکام رہا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول ویک اینڈ کی تعطیلات منانے اپنے آبائی علاقے میں واقع اپنے بیچ ہاوس آئے ہیں جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے