کراچی (مانند نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔آئینی درخواست ایم پی اے کنور نوید اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے سابق چیئرمینز نے دائر کی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پاکستان، الیکشن کمیشن سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول، ضلع کونسل کی حدود سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر فیصلے غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان مکمل نہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں فیصلے نہیں کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے سے انکار کر دیا۔جسٹس جنید غفار نے کہا کہ عدالت سے رجوع کرنے میں تاخیر کی گئی، نوٹیفکیشن اپریل اور مئی کے شروع کے ایام کے ہیں۔عدالت نے کہا کہ تعطیل کے دوران رجوع کیا گیا، وقت کے حساب سے درخواست دائر کرنی چاہیے تھی، ہم نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے، حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے