ٹل (مانند نیوز ڈیسک) سرور کائنات کے شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں بھارتی حکمران جماعت بے جی پی کی طرف سے حضور ص کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دل آزاری کا نوٹس لیں مسلمان اپنے نبی پر جان قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی تحصیل ٹل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا نعمان محمد ساجدی نے ٹل میڈیا سنٹر  میں "میڈیا ‘سے گفتگو  کرتے ھوئے کہا  انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے دنیا میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں  کی دل آزاری کی ہے،  کیونکہ مسلمان نبی اکرم ﷺ کی شان میں  گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرتے اور ان پر جان قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوے کہا وہ گستاخی کے مرتکب افراد کو پارٹی سے نکال کر ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کوئی بھی نبی اکرم ﷺ کی شان  میں گستاخانہ کلمات کہنے کی جرآت نا کر سکے۔ محمد ﷺ سے محبت دین حق کی شرط اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نا مکمل ہے، مودی سرکار گستاخ رسول اللہ کو کیفر کردار تک پہنچائے بصورت دیگر دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے