اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استحکام کا معاملہ حل ہوچکا ہے، انشا اللہ جلد فرق ہوگا، 17 اکتوبر تک معاملات بہتر ہوجائیں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 4 سال کی کوتاہیوں کے اثرات ایک دن میں ختم نہیں ہوتے، ملک کے معاملات کو درست کرنے میں وقت چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی اور ان معاملات کو حل کرنا ہوگا، کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا  کہ 15 جون کے بعد لوڈ شیڈنگ 3 گھنٹے ہوگی جبکہ 30 جون تک امید ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے کے لگ بھگ ہوجائے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، عمران خان جواب دیں کہ وہ 4 سال کرتے کیا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ ختم کرنا ملکی مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن کے جتنے بھی کیسز ہیں نیب کے خاتمے کے بعد چلتے رہیں، ہمارے کیسز کا حال یہ ہے کہ کوئی پراسیکیوشن نہیں ہورہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے