راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ  غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے جبکہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور پی اے ٹی کے احتجاج دونوں کی میں حمایت کرتا ہوں اور منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے