لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  (پی کے ایل آئی)کے بورڈ آف گورنرز  کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب،پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ جبکہ ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔سیکرٹری خرانہ پنجاب، سیکرٹری صحت پنجاب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پنجاب،ڈاکٹر امجد ثاقب، مجیب الرحمان شامی، مصطفی رمدے ایڈووکیٹ، معصومہ سعید، عارف سعید اور بیگم یاور علی کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقررکیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر کو ادارے کو چلانے کے لئے وہی اختیارات دیئے گئے ہیں جو ادارے کی بنیاد رکھنے کے وقت انہیں دیئے گئے تھے۔ ڈاکٹر سعید اختر انہیں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اداے کو چلائیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے