اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایاگی۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آرز میں پیش ہوئی ہے۔ ہمارے وکلا نے درخواست کی ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ضمنی انتخابات کیلئے منصوبہ بندی ہے کہ تمام رہنما کیسز میں ہوں، پرامن احتجاج پر جھوٹے مقدمات کا اندراج  امپورٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پرامن مظاہرین کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا، ہمیں عدلیہ سمیت اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے