لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔ پیر کو لاہورہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے واضح احکامات دیئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق پر ہدایات جاری کیں، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، لہذا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے