بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے صوبائی وزیر شکیل احمد خان نے کہاہے کہ لائیو سٹاک وڈیری کا شعبہ اور اس سے وابستہ ملازمین ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہے ہیں وٹرنری سٹاف کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے وٹرنری اسٹنٹس کی اپگریشن ان کا جائز حق ہے صوبائی بجٹ کے بعد اس بارے سنجیدگی سے غور کیا جائے گابٹ خیلہ میں لائیوسٹاک کے ضلعی دفتر میں وٹرنری اسٹنٹس کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پرملازمین سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تحصیل بٹ خیلہ کے چیئر مین ناصر علی بھی ان کے ہمراہ تھے پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر زور زمین خان جنرل سیکر ٹری ضیاء الحق اور فنانس سیکر ٹری محمد قاسم نے صوبائی وزیر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور انھیں وٹرنری اسٹنٹس کی اپگریڈیشن میں اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت پر روز دیاصوبائی وزیر نے اس موقع پر ہڑتالی ملازمین کے مطالبے کو درست اور جائز قرار دیتے ہو ئے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ محمودخان وزیر لائیوسٹاک محب اللہ خان اور ڈی جی ڈاکٹر عالمزیب مہمندسے بات چیت کی یقینی دہانی کرائی دریں اثنا ء وٹرنری اسٹنٹس کی آج نویں روز بھی جاری رہی اور ضلع بھر کے تمام ٹر نری ہسپتال بند رہے جس کی وجہ سے زمینداروں اور مویشی پال حضرات کو مشکلات کا سامنا رہا۔