پشاور(مانند نیوز ڈیسک) افسر شاہی کو منہ توڑ شکست، اے اے سی آفتاب معطل، جیل کی تیاری۔ پشاور بار ایسوسی ایشن اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی بشمول صوبہ بھر کے وکلاء صاحبان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کے معطلی و گرفتاری کے لئے دھرنا دیا جس میں کثیر تعداد میں وکلاء صاحبان نے شرکت کی اور اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب دھرنے کے بعد مذکورہ بالا اے اے سی کو معطل کردیا گیا۔ اس دوران پشاور بار کے صدر علی زمان صاحب نے کہا کہ میں اپنی اور اپنی وکلاء برادری کی طرف سے کامیاب دھرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں اور کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، کامیاب دھرنے پر صدر پشاور بار نے  پاکستان بار کونسل ،خیبر پختونخواہ بار کونسل، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کل سے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ ختم کر نے کا اعلان کیا اور کل سے جملہ وکلاء صاحبان عدالتوں میں کاروائیوں کے لئے پیش ہوسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے