اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عجیب و غریب ہے، ضمنی انتخابات تک نوٹیفکیشن روکنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا قانون واضح ہے کہ اس طرح کی درخواست اول تو دائر نہیں ہونی چاہیے تھی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے نشست خالی ہونے پر اگلا جو امیدوار ہو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 نشستیں ہارنے کے باوجود بھی اقلیتوں کی 2 نشستیں ہماری ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت جعلی الیکشن پر کھڑی ہے، جلد از جلد نشستوں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے بحال کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے