اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں وزرا ء اور ارکان کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر خورشید شاہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران ایوان میں آئیں توہاؤس چلائیں ورنہ سب گھرجائیں اور الیکشن کرائیں، اچھا بجٹ ہونے کے باوجود ارکان کیوں تقاریر نہیں کر رہے؟ یہ طریقہ رہا تو ایوان میں ہم بھی نہیں آئیں گے،خورشید شاہ کی دھمکی پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کی کارروائی 30 منٹ کیلئے معطل کردی۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ایوان میں ارکان کیوں نہیں آتے، جو آرہے ہیں ان کا کیا قصور؟ جو ارکان آئیں دو گھنٹے بیٹھے ہیں اور بے عزتی کرا کے چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر کوئی بولنے والا نہیں ہے، اچھا بجٹ ہونے کے باوجود ارکان کیوں تقاریر نہیں کر رہے؟ یہ طریقہ رہا تو ایوان میں ہم بھی نہیں آئیں گے، جب تک ارکان نہ آئیں کورم پورا ہونے تک کارروائی معطل کریں، خالی ایوان میں تقاریر کیوں ہوں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آپ اگر کارروائی معطل نہیں کریں گے تو میں کورم کی نشاندھی کروں گا، ارکان جو نہیں آتے وہ انتخابات میں لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے میں خوش ہیں، وزیراعظم کو بھی ایوان میں بٹھائیں۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کوہم نے مذاق بنادیا، وزیرخزانہ کہاں ہے؟، ممبران ایوان میں آئیں توہاؤس چلائیں ورنہ سب گھرجائیں اور الیکشن کرائیں۔ خورشید شاہ کی دھمکی پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کی کارروائی 30 منٹ کیلئے معطل کردی اور انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے درست نکات اٹھائے ہیں، خورشید شاہ خود بھی وزیر ہیں اور وہ ایوان میں آتے ہیں، ارکان کو اس ایوان کو وقت دینا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے