درہ ادم  خیل (مانند نیوز ڈیسک) عوامی شکایت پر ڈیزل اور پٹرول کی عدم دستیابی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درہ ادم خیل یونس خان نے د رہ ادم خیل کے تمام پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر تیل کی فراہمی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ گاڑیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائیں اس دوران تیل کا معیار اور مقدار بھی چیک کیاکم مقدار فراہم کرنے والوں سے بھاری  جرمانے وصول کئے  اس کے علاوہ درہ بازار اور شینی کلے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور کئی گراں فروشوں کو جرمانہ بھی کیاگیا۔اس کے  علاوہ شینی کلے کے قریب زیر تعمیر سڑک کے کنارے ریٹیننگ وال کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو معیاری کام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بروقت کام مکمل کریں اور کام میں کوتاہی کبھی برداشت نہیں کی جائیگی تاکہ علاقے کے عوام خود  تبدیلی محسوس کریں اور چاہتا ھوں کہ اپنے رعایا کے مسائل انکی دہلیز پر حل کر سکوں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے