اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ جمعرات کو مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری ضلع کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے لہذا ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے