اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی۔نیپرا  کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی جبکہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔درخواست میں کہا گیاکہ مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسے فی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے