چکدرہ (مانند نیوزڈیسک) سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان مرحوم کی ورثاء کیساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ،سابق ممبر قومی اسمبلی صاجزادہ یعقوب خان،ملاکنڈ بور ڈ کے چیئر مین پر وفیسر زمین گل اور دیگر کا بخت بیدار خان مرحوم کے ورثاء کیساتھ تعزیت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی۔تفصیلات کیمطابق سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان مرحوم کے وفات پر دوسری روز بھی تعزیت کے لیے انے والوں کا تانتھا باندھارہا۔اہم سیاسی شخصیات کے بخت بیدار خان مرحوم کے رہا ئش گاہ تر ناوں اسبنڑ آمد کاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ،سابق ممبر قومی اسمبلی ساجزادہ یعقوب خان،سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان،ایم این اے سید مجبوب شاہ،ملاکنڈ بورڈ کے چیئر مین پر وفیسر زمین گل،سابق وائس چانسلر ملاکنڈ یو نیورسٹی ڈاکٹر گل زمان،ایم پی اے ہمایون خان،سابق ایم پی اے ارشد عمرزئی اور دیگر اہم شخصیات نے بخت بیدار خان مرحوم کے ورثاء کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی۔