اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں سی پی آر ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ سٹرٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان صوفی کے مطابق جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو سکول نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہو گا۔ آئندہ ہفتے ملک گیر مہم کے حوالہ سے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیاجائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں اور ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے