اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف اور زرداری فیملی ایم آر او لے رہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ(ن)لیگ نے پہلا این آر او پرویز مشرف سے لیا اور اب دوسرا این آر او لیا جارہا ہے، این آر او 1 کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسز ختم ہوگئے۔نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف خاندان اور زرداری کو فائدہ دیا جارہا ہے، نیب قانون کا سیکشن 14 ختم کردیا گیا جس کے مطابق ممنوعہ رقم کے حوالے سے ثبوت ملزم فراہم کرتا تھا، نئے قوانین میں اثاثوں کی تعریف تبدیل کردی گئی، تحریک انصاف نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکشن 21 میں ترمیم سے مریم نواز کا ایون فیلڈ کیس ختم ہو جائے گا، ترمیم سے خواجہ سعد رفیق کے آشیانہ کیس کو بھی فائدہ ہوگا جبکہ سیکشن 4 میں ترمیم سے راجہ پرویز اور شاہد خاقان عباسی کے کیسز کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی خود مختاری کو ختم کرکے وزرات داخلہ کے زیر انتظام کردیا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خرم دستگیر نے ٹی وی پر حکومت تبدیل کرنے کی وجہ بتائی اور اعتراف کیا کہ احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کو باہر نکالا۔ کتنا شرمناک ہے کہ امریکی سفیر سے کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری ڈیل کروائیں۔ یہ کہتے ہیں ہمارے معاہدوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی علامت ہیں جو لوگ بارش کے باوجود پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا،نااہل اور نالائق  امپورٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیاہے؟ اب ہمیں ڈر لگنا شروع ہوگیا کہ یہ لوگ ملک کو کدھر لے کر جائیں گے۔ یہ ملک کو سری لنکا کی طرف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی ساری قیادت کے خلاف کیسز کے فیصلے آجاتے لیکن اب 1100ارب کے مقدمے نیب دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے، شریف اور زرداری فیملی کو خصوصی فائدے دے دیئے گئے ہیں،پاناما کیسز کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھی سپیشل ترامیم کی گئی ہیں۔ اب بیوی، بچوں یا کسی اور کے نام پر اثاثوں کی چھان بین نہیں ہو پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم سے بے نامی اثاثوں کو نکال دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے